نئی دہلی: ہندوستان نے کورونا کی ابتدا سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کو پہلا اہم قدم قرار دیا ہے اور مزید گہری تحقیقات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ہر طرح سے تعاون کی ضرورت کا اظہار کیا ہے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کوڈ 19 کے سرچشمہ کے بارے میں ڈبلیو ایچ او کے ورلڈ اسٹڈی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کا عالمی مطالعہ اس سمت میں پہلا اہم اقدام ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ کے مطالعہ سے اگلے مرحلے کی اسٹڈی کی ضرورت کو تقویت بخشی ہے ۔ زیادہ سے زیادہ اعداد و شمار اور ان کے تجزیے سے قطعی نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے ۔ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ اور مطالعہ پر تمام فریقوں کی رضامندی اور تعاون ضروری ہے ۔