میٹ مونگانموئی ۔ 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر سے بہتر مظاہرہ کی امید کی جارہی ہے تاکہ وہ کل یہاں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے رواں سیریز کے تیسرے اور آخری ونڈے مقابلہ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 3-0 کی شرمناک شکست سے محفوظ رہ سکیں۔ مستقل کپتان کین ولیمسن کی عدم موجودگی کے باوجود نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ابتدائی دو مقابلوں میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹوئنٹی 20 سیریز کی شکست کا ازالہ کیا ہے۔ آخری مقابلہ کیلئے مستقل کپتان ولیمسن فٹنس ٹسٹ کامیاب کرنے کے بعد ٹیم میں واپسی کیلئے تیار ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کامیابی کا اصل فرق ٹاپ آرڈر کے مظاہرے رہے ہیں۔ ہندوستان کیلئے روہت شرما، شکھردھون کے زخمی ہونے کے بعد ٹیم سے باہر ہونے اور کے ایل راہول کو میڈل آرڈر میں کھلانے کی وجہ سے نئی جوڑی پارتھیو شا اور مینک اگروال کو اننگز کے آغاز کا موقع دیا گیا ہے۔ تاہم دونوں ہی اوپنرس ابتدائی مقابلوں میں بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔ گذشتہ 12 ماہ کے دوران کھیلے گئے ونڈے مقابلوں میں روہت شرما نے 57.30 کی اوسط سے رنز بنائے تھے جو ہندوستان کی فتوحات میں کلیدی رول رہا ہے۔ ہندوستانی ٹیم یہاں ٹوئنٹی 20 سیریز میں 4-0 سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد آخری مقابلہ کیلئے پہنچی تھی اور یہاں بھی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اس نے سیریز کو 5-0 کردیا تھا لیکن اس مرتبہ حالات مختلف ہیں جہاں ہندوستانی ٹیم ونڈے میں ناکامی کے بعد اب خود کو 3-0 کی شرمناک شکست سے محفوظ رکھنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ہندوستان جس نے 2014ء میں کھیلی گئی ونڈے سیریز میں نیوزی لینڈ کی سرزمین پر 4-1 کی شکست برداشت کی تھی۔ نیوزی لینڈ نے اسپنر ایش سودھی اور فاسٹ بولر بلیر کٹنر کو ٹیم میں شامل کیا۔
