ہندوستان کو اسپین کا باوقار اعزاز

,

   

میڈرڈ، 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سشما سوراج کو اسپین حکومت نے ملک کے ممتاز ‘گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف سول میرٹ’ ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے ۔مسز سوراج بلغاریہ، مراکش اور اسپین کی تین ممالک کے دورے کے آخری مرحلہ میں پیر کوا سپین پہنچیں۔نیپال میں اپریل 2015 میں آئے شدید زلزلے میں پھنسے اسپین کے 71 شہریوں کو آپریشن دوستی کے تحت محفوظ نکالنے کے لئے اسپین حکومت مسز سوراج کو اس ایوارڈ سے سرفراز کرے گی۔اسپین کے وزیر خارجہ جوزف بوریل فونٹیلز کی دعوت پر یہاں آئی مسز سوراج نے کل یہاں ہندوستانی برادی کے لوگوں سے بات چیت کی. انہوں نے ہندوستانی برادری کو ہند-اسپین تعلقات کو فروغ دینے میں ان کے تعان کے لئے شکریہ ادا کیا۔