ہندوستان کو حوالگی کیخلاف طہور رانا کی عرضی

   

واشنگٹن : پاکستانی نژاد کینیڈا کا بزنسمین طہور رانا جو 2008ء کے ممبئی دہشت گردانہ حملہ کا کلیدی ملزم ہے، اس نے ہندوستان کو اپنی حوالگی کی مخالفت میں استدلال پیش کیا ہیکہ اسے قبل ازیں ان الزامات سے بری کیا جاچکا ہے جن کیلئے حوالگی طلب کی جارہی ہے۔ ڈیوڈ ہیڈلی کا بچپن کا دوست 59 سالہ رانا کو ہندوستان کی جانب سے حوالگی کی درخواست پر 10 جون کو لاس اینجلس میں دوبارہ گرفتار کیا گیا۔ ہندوستان نے اسے مفرور مجرم قرار دے رکھا ہے۔ رانا کی طرف سے عرضی اس کے وکلاء نے اس ہفتہ امریکی عدالت میں داخل کی ۔