کورونا کی وبا نے ہندوستانی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ مالی سال 2021 میں ہندوستان کی نمو -7.3 فیصد چار دہائیوں سے زیادہ کی بدترین کارکردگی ہے۔حکومت کی طرف سے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2020-21 جی ڈی پی کی چوتھی سہ ماہی (جنوری تا مارچ) کے دوران ہندوستان کی معیشت میں 1.6 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا جبکہ پورے مالی سال کے دوران جی ڈی پی میں 7.3 فیصد کمی واقع ہوئی۔ تاہم ، جنوری تا مارچ 2021 کے دوران شرح نمو پچھلی سہ ماہی اکتوبر تا دسمبر 2020 کے 0.5 فیصد شرح نمو سے بہتر رہی۔