نئی دہلی: ہندوستان نے برکس ممالک کے ایمپلائمنٹ ورکنگ گروپ کی صدارت کی ہے جس میں رکن ممالک کے درمیان سماجی تحفظ کے معاہدوں ، مزدور منڈیوں کو باضابطہ بنانے ، مزدور ورک فورس میں خواتین کی شراکت اور لیبر مارکیٹ میں مزدور یونینوں کے کردار کو فروغ دینے کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔مرکزی وزارت محنت و روزگار نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ سکریٹری ، مزدور اور روزگار اپوروا چندر نے 11 اور 12 مئی کو آن لائن برکس ایمپلائمنٹ ورکنگ گروپ کی اجلاس کی صدارت کی۔ ہندوستان نے رواں سال برکس کی صدارت سنبھالی ہے ۔ اجلاس کے امور میں برکس ممالک کے مابین معاشرتی تحفظ کے معاہدوں کو فروغ دینا ، مزدور منڈیوں کو باضابطہ بنانا ، مزدور ورک فورس میں خواتین کی شراکت اور لیبر مارکیٹ میں مزدور یونینوں کا کردار شامل رہی۔اجلاس میں برکس ممالک برازیل ، روس ، ہندوستان ، چین اور جنوبی افریقہ کے نمائندوں کے علاوہ بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن اور بین الاقوامی سماجی تحفظ ایجنسی کے نمائندوں نے بھی ایجنڈے کے امور پر تجاویز پیش کیں۔ ہندوستانی وفود کی سربراہی اسپیشل سکریٹری انورادھا پرساد ، جوائنٹ سکریٹریوں آر کے گپتا ، اجے تیواری اور کلپنا راج سنگھ اور جوائنٹ سکریٹری اور ڈائریکٹر روپیش کمار ٹھاکر نے کی۔وزارت نے بتایا کہ یہ بات چیت انتہائی کھلے ماحول میں ہوئی ، جہاں ممبر ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے نہ صرف تجربات اور نظریات شیئر کیے بلکہ اپنے تحفظات اور چیلنجوں سے بھی آگاہ کیا۔