ہندوستان کے لئے نمبر ون کی راہ

   

دبئی ۔9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کے خلاف بالترتیب 3 اور 5 ونڈے مقابلوں میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے عالمی درجہ بندی میں نمبرایک کی راہ ہموار کرسکتی ہے جیسا کہ اس وقت نمبر ایک مقام پر انگلینڈ کی ٹیم 126 نشانات کے ساتھ ہے جبکہ ہندوستانی ٹیم کے جملہ نشانات 121 ہے اور وہ دوسرے مقام پر ہے لیکن آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی سے اسکے نشانات کی تعداد 125 ہوجائے گی۔علاوہ ازیں پاکستانی ٹیم جوکہ جنوبی افریقہ کے خلاف میدان میں ہوگی اس کی کامیابی سے بھی درجہ بندی پر اثرپڑے گا۔