کوبے 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے شہر کوبے میں مقیم ہندوستانی برادری کے قائدین نے دونوں ممالک کے دو متحرک شہروں کوبے اور احمدآباد کو دوستانہ شہر قرار دیتے ہوئے ہند ۔ جاپان تعلقات کے استحکام کو مزید مضبوط بنادیا۔ ہندوستان اور جاپان کے تعلقات دیرینہ ہیں اور دونوں کے درمیان بلٹ ٹرینوں سے لے کر کاروں کی پیداوار تک کے باہمی معاہدے طے پائے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ہند ۔ جاپان تعلقات میں استحکام کے سلسلہ میں گاندھی جی کے 3 بندروں کا حوالہ دیا۔ مہاتما گاندھی کی تعلیمات کو سمجھنے کے لئے ہندوستان اور جاپان کی گہری دوستی کو سمجھنا ضروری ہے۔
