ہندو ستانی نژاد برطانوی وزیرداخلہ کی نظر میں فلسطین کی حمایت ’نفرت مارچ‘

   

لندن: ہندو ستانی نژادبرطانوی وزیر داخلہ سوئیلا بریورمین نے فلسطین کی حمایت میں احتجاج کو نفرت مارچ کا عنوان دے دیا۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ نے بھی امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی پیروی کرتے ہوئے اسرائیل نوازی کا مظاہرہ کیا اور صہیونی ریاست کے حملوں اور مسلسل بمباری میں خواتین و بچوں سمیت شہید اور زخمی ہونے والے ہزاروں اور بے گھر ہونے والے لاکھوں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والوں سے متعلق کہا کہ ایسے مظاہرے کرنے والوں کا مقصد اسرائیل کو ختم کرنا ہے۔دوسری جانب مودی سرکار کی طرح مسلم دشمنی میں پیش پیش ہندو ستانی نژادمتعصب برطانوی وزیر داخلہ کے صہیونی ریاست کے جنگی جرائم کے خلاف احتجاج کرنے والوں سے متعلق غیر انسانی اور نامناسب مؤقف اختیار کرنے پر برطانوی ارکان اپرلیمان اور مختلف تنظیموں کی جانب سے سخت الفاظ میں تنقید کی جا رہی ہے۔