ہندو لڑکیوں سے انصاف کرنے سشما کی اپیل

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)وزیر اُمور خارجہ سشما سوراج نے آج پاکستان سے اپیل کی کہ ان دو ہندو لڑکیوں کی عاجلانہ رہائی کو یقینی بنایا جائے جنہیں مبینہ طور پر گزشتہ ہفتہ صوبہ سندھ میں اغوا کرکے جبری طور پر اسلام میں داخل کیا گیا۔ سشما نے ٹوئٹ کیا گیا کہ انصاف کا تقاضہ ہے کہ ان لڑکیوں کو رہا کراتے ہوئے فوری ان کی فیملی کے سپرد کیا جائے۔ سندھ کے ٹاؤن دھرکی میں رینہ اور روینہ کو 20 مارچ کو ہندومت سے زبردستی اسلام میں داخل کرنے کی اطلاع ہے جس کے بعد ان کی مسلم مردوں سے شادی کی گئی۔