ریاض : (کے این واصف) : سفارتخانہ ہند ریاض نے ’’ہندوستان اور سعودی عرب کے باہمی اقتصادی تعلقات پر کوویڈ۔19 کے اثرات‘‘ کے عنوان سے ایک ویبنار کا اہتمام کیا۔ اس پروگرام میں ساجیا، ایس ایف ڈی اے، سالک، سابک اور دونوں ممالک کے چیمبر آف کامرس اینڈ بزنس تنظیموں جیسے سعودی عرب کے تجارتی حکام کے نمائندوں سمیت تقریباً 150 افراد نے شرکت کی۔ سعودی عرب میں ہندوستان کے سفیر ڈاکٹر اوصاف سعید نے بات چیت کے ایجنڈے کے سلسلہ میں شرکاء کے ساتھ اپنا نقطہ نظر بنایا جہاں انہوں نے اقتصادیات اور تجارتی تعلقات دونوں پر کوروناوائرس کے اثرات کے بارے میں بات کی۔ میٹنگ میں دیگر ممتاز مقررین مسٹر ہانی سی ای او، ایچ ایچ ایف ڈیولپمنٹ اور مسٹر وجئے سونی سی ایف او، سعودی عرب گلاس کمپنی تھے جنہوں نے جدہ کے صنعتی اور بندرگاہ خطہ پر کوویڈ کے اثرات کے تفصیلی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس پروگرام میں مسٹر چندر کانت سالونکے بانی اور صدر ایم ای چیمبر آف انڈیا فیڈریشن آف انڈین ایس ایم ای اسوسی ایشن شامل تھے جنہوں نے تفصیل سے باتیا کہ حالیہ دنوں کے دوران ایس ایم ایز کو کس طرح کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس شعبے میں ہندوستان اور سعودی عرب کے مابین باہمی تعاون کے امکانات بھی شامل ہیں۔ مزید برآں مسٹر اچل الوالیا، سعودی عرب کے سربراہ اور انویسٹ انڈیا کے مشرق وسطیٰ کے محکمہ سے وسندرا سنگھ نے موجودہ دور میں ہندوستان میں سرمایہ کاری کے امکانات کے بارے میں ایک پریزنٹیشن دی۔