ریاض ( کے این واصف) ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان عارضی ہوائی سفر معاہدہ
’’Air bubble arrangement‘
طئے پایا ہے۔ سفارت خانہ ہند ریاض نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان طئے پائے اس معاہدہ پر یکم جنوری 2022 عمل درآمد ہوگا۔ واضح رہے کہ کورونا وبا کے بعد سے ہند سعودی کے درمیان کمرشیل پروازوں پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ مملکت میں پھر سے کرفیو یا لاک ڈاون کا خدشہ محسوس ہونے لگا ہے۔ اس کی وجہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کیسز میں مسلسل اضافہ ہے۔ گزشتہ روز کووڈ۔ 19 کے کیسیس 300 سے تجاوز کرگئے۔ جبکہ یہ تعداد ایک عرصہ تک 50 سے کم رہ رہی تھی۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں مملکت کے مختلف منطقون میں کورونا کے مزید 332 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ سعودی محکمہ صحت عامہ ’وقایہ‘ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ ہفتوں کو دوران مملکت میں کورونا وائرس کے نئے کیسیس بڑھ سکتے ہیں۔ خطرناک کیسز میں اضافے کی صورت میں دوبارہ کرفیو اور لاک ڈاون کا بھی امکان ہوسکتا ہے۔ ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وقایہ کے معاون ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر محمد عماد المحمدی نے کہا ہے کہ کورونا کے کیسز کو دیکھتے ہوئے اس امر کا اندیشہ ہے کہ آئندہ ہفتوں میں متاثرین کی تعداد مزید بڑھے گی۔ المحمدی نے توجہ دلائی کہ مملکت میں لاک ڈاون اور کرفیو اور حفاظتی تدابیر میں نرمی یا سختی کا فیصلہ ہسپتالوں پرہونے والے دباو اور انتہائی نگہداشت کے شعبہ میں کورونا وائرس کے نازک مریضوں کی تعداد کو دیکھ کرکیا جائے گا۔