نئی دہلی ۔ 5فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور موناکو نے آج عہد کیا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں وہ باہمی روابط میں گہرائی لائیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ تبدیلی آب و ہوا کے چیلنج سے مل کر نمٹیں گے ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے موناکو کے موجودہ بادشاہ پرنس البرٹ دوم کے ساتھ وسیع تر موضوعات پر بات چیت کی ۔ موناکو کے سربراہ مملکت گذشتہ روز یہاں پہنچے۔ انہوں نے صدر رام ناتھ کووند سے بھی ملاقات کی ۔
نوی ممبئی میں دو اجنبی اشخاص
پیرا شوٹ کے ذریعہ اُترے
ممبئی۔ 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) عہدیداروں کے مطابق نوی ممبئی کے علاقہ گھن سولی میں دو اجنبی اشخاص پیرا شوٹ کی مدد سے رہائشی علاقہ میں اترے۔ پولیس اور مہاراشٹرا اے ٹی ایس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ یہ واقعہ ہفتہ کی رات کا ہے اور دو چشم دید گواہوں کے مطابق دو اشخاص پام بیچ روڈ قریب گھانسولی میں اُتر پڑے۔ ان دو اشخاص میں ایک خاتون ہے اور دونوں افراد غیرملکی لگ رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (زون I) سدھاگر پتھارے نے کہا کہ وہ شہریوں کے دعویٰ کی تحقیقات کررہے ہیں۔