ہند۔ پاک میچ ، آئی سی سی پچ بہتر کرنے میں مصروف

   

نیویارک ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نیو یارک اسٹیڈیم کی وکٹ کے معیاری نہ ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نساؤ اسٹیڈیم کی وکٹ میں وہ تسلسل نہیں دکھا جس کی سب کو توقع تھی۔ آئی سی سی نے مزید کہا کہ بقیہ میچز کیلئے وکٹ کے معیار کو بہتر کرنے کیلئے بہترین ٹیمیں کام کر رہی ہیں، گزشتہ روز ختم ہونے والے میچ کے بعد سے وکٹ کی درستگی کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے۔ نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم کی وکٹ کو شدید تنقید کا سامناتھا،نیویارک میں پاکستان اور ہندوستان کا میچ 9 جون کو مقرر ہے اور اس مقابلے سے قبل آئی سی سی وکٹ بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہے۔