ہند ۔ امریکہ تعلقات کو وسیع تر کرنے کی گنجائش : سفیرشرنگلا

   

واشنگٹن ۔ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی سفیر متعینہ امریکہ نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ کے عوام اگر چاہیں تو دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید خوشگوار پیشرفت ہوسکتی ہے۔ امریکہ میں ہندوستان کے نئے سفیر ہرش وی شرنگلا جنہوں نے 11 جنوری کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو اپنے دستاویزات تقرری پیش کئے تھے، نے کہا کہ حالیہ دنوں میں انہوں نے امریکہ کے اعلیٰ سطحی قانون سازوں بشمول سینیٹر مارک وارنر، سینیٹ انڈیا کاکس کے نائب صدرنشین، کانگریس خاتون تلسی گبارڈ، کانگریس مین جارج ہولڈنگ سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ملک میں جاری جزوی شٹ ڈاؤن کے باوجود شرنگلا نے ٹرمپ انتظامیہ کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں بشمول اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اور پنٹگان کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔