ہند ۔ انگلینڈ ویمن کے پہلے میچ میں ہندوستان کو شکست T20

   

گوہاٹی ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ویمنس کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان سمرتی مندھنا کی نئی کپتانی میں کھیلے گئے ہند ۔ انگلینڈ پہلے T20 میاچ میں انگلینڈ نے ہندوستان کو (41 رنز) سے شکست دیدی۔ آتین میچس کی سیریز میں یہ پہلا میاچ تھا۔ انگلینڈ کے ٹامی بیو ماؤنٹ (57 بالز 62 رنز) اور کپتان ہیدرنائٹ (20 بالز 40 رنز) کی بدولت انگلینڈ نے 20 اوورس میں 160 رنز بنائے۔ شکست خوردہ ہندوستان نے ایم وی رمن کوچ کی زیرنگرانی ٹارگٹ کو حاصل کرنے کی سخت جدوجہد کی جبکہ آئندہ سال منعقد ہونے والے ورلڈ کپ آسٹریلیا میں ہندوستانی ویمنس ٹیم کی نمائندگی ہونے والی ہے۔ ہندوستانی ویمنس ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تمام میاچس ہار چکی ہیں اور توقع کی جارہی ہیکہ انگلینڈ کے ساتھ بھی ٹیم انڈیا کا وہی حشر ہوگا۔ جمعرات کو دوسرا T20 میاچ کھیلا جائے گا۔ سب سے کم عمر 22 سالہ T20 کپتان مندنا نے کہا کہ ہندوستانی گیند بازی کو اور بھی سخت ہونا چاہئے تھا لیکن وہ نہ ہوسکا جس کے باعث آخری اور ہم نے 10 تا 15 رنز اضافی دے ڈالے اور پھر بلے بازی میں بھی شروعات خراب رہی لیکن آخر میں اروندتی ریڈی، شیکھا پانڈے اور ڈپتی شرما نے بہتر مظاہرہ کیا اور وہ مظاہرہ مثبت رہا۔ مندھنا نے کہا کہ کوئی بھی ماضی کے اعدادوشمار نہیں دیکھتا بلکہ موجودہ مظاہرہ پر ہی توجہ مرکوز رکھتا ہے۔ انگلینڈ کے ابتدائی بلے باز بیومونٹ اور ڈانیل ویاٹ (34 بالز 35 رنز) کے باعث انگلینڈ نے مضبوط بنیاد یعنی (89 رنز) شروعات کی۔ کپتان نائٹ آج اپنے پورے فارم میں تھے اور دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 20 بالز میں 7 چوکے کھیلے۔ ہندوستان کی شروعات بہت ہی خراب رہی اور ابتدائی تین بلے بازوں نے ناکامی کا مظاہرہ کیا جس میں مندھنا (23 رنز) خود شامل ہے۔ سینئر کھلاڑی میتھالی راج (11 بالز 7 رنز) اور ویداکرشنا مورتی اور دپتی شرما (22 ناٹ آؤٹ) بھی کسی خاص قسم کا مظاہرہ نہ کرپاسکیں۔ انگلینڈ نے 20 اوورس میں 4 وکٹ کے نقصان سے 160 رنز اور ہندوستان نے 20 اوورس میں 6 وکٹس کے نقصان سے 119 رنز ہی بنا پائی ہے۔