ہند ۔ پاک بات چیت کا کوئی متبادل نہیں: قصوری

   

اسلام آباد13جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا کہ پاکستان سے بات چیت کرنے کے علاوہ ہندوستان کے پاس کوئی راستہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اورپاکستان کے درمیان صرف گفت وشنید سے ہی امن و امان بحال ہوسکتا ہے ۔لاہور کے الحمرہ میں منعقدہ ایک فکری اجلاس کے پہلے دن مسٹر قصوری نے قد آور صحافی نظام سیٹھی کے ساتھ ‘ہندوستان میں الیکشن اور جنوبی ایشیا میں قیام امن کے امکانات’ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا،‘ہم نے کرتار پور کوریڈور کو کھولنے کی پہل یہ مانتے ہوئے کی ہے کہ باہمی تعلقات کے بغیر دونوں ملکوں کے درمیان قیام امن نہیں ہو سکتا۔ حقیقت یہ ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان مستقل قیام امن محض باہمی تعلقات میں ہی مضمر ہے ، لیکن بدقسمتی سے ابھی تک اس کی شروعات نہیں ہوئی ہے‘۔