اٹاری ۔ /24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدہ تعلقات کے پیش نظر مراسلات اور خطوط نگاری کا عمل ٹھپ ہوگیا تھا ۔ پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ یکطرفہ طور پر پوسٹل سرویس کو روک دیا تھا ۔ تین ماہ کے بعد دونوں ملکوں نے اٹاری واگھا سرحد پر زمینی راستے سے آنے والے پوسٹل میل بیاگس کا تبادلہ عمل میں لایا ۔ پاکستان ڈاک خانہ نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جزوی طور پرپوسٹل سرویس کو بحال کررہا ہے ۔ اس اعلان کے 3 دن بعد خطوط کا تبادلہ عمل میں آیا ۔ انڈیا پوسٹ کو بھی اپنے پوسٹ آفیسوں سے ہدایت ملی ہے کہ وہ پاکستان کیلئے روانہ کئے جانے والے مکتوبات اور دستاویزات کی بکنگ قبول کرنا شروع کریں ۔