ہنمکنڈہ ضلع کے نوجوان کی امریکہ میں موت

   

حیدرآباد17 اگسٹ ( سیاست نیوز ) ہنمکنڈہ ضلع کے نوجوان کی امریکہ میں موت ہوگئی۔اس نوجوان کی شناخت راجیش کے طورپر کی گئی ہے۔ضلع کے آتماکورسے تعلق رکھنے والے راجیش کی تین دن پہلے موت ہوگئی جو 2015میں امریکہ گیا تھا۔موت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔اس واقعہ کی اطلاع پر راجیش کے خاندان پر سکتہ طاری ہوگیا۔ راجیش کے باپ کی موت چند سال پہلے ہوئی تھی اور یہ خاندان مالی مسائل کا شکار تھا جس پر راجیش امریکہ گیاتھا۔اب اس کی موت کی اطلاع پرراجیش کی ماں صدمہ سے دوچار ہوگئی ہے۔ راجیش کی لاش کی آبائی مقام منتقلی میں اس کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ راجیش کی ماں نے اس سلسلہ میں تعاون کی حکومت سے اپیل کی ہے۔