ہنگری میں سویڈن کی ناٹو رکنیت پر رائے دہی ملتوی

   

بڈاپسٹ : ہنگری میں اپوزیشن کی جانب سے سویڈن کی نیٹو میں شرکت کی منظوری کے لیے شروع کردہ خصوصی پارلیمانی اجلاس میں کورم پورا نہ ہو سکنے کی وجہ سے رائے دہی نہیں ہو سکی۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اپوزیشن پارٹی کے ممبران اسمبلی کی جانب سے سویڈن کے نیٹو کے ساتھ الحاق کی منظوری کے لیے منعقدہ ہنگامی پارلیمانی اجلاس کے خلاف احتجاجی طور پر حکمران جماعت کے اراکین نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ناٹومیں سویڈن کی شمولیت کی منظوری پر رائے دہی پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت رکھنے والی حکمران جماعت کے ارکان کے اجلاس میں نہ آنے کے بعد ملتوی کر دی گئی۔