ہنگری میں ٹرین ۔ٹرک تصادم‘ 5 افراد ہلاک

   

بڈاپسٹ: یورپی ملک ہنگری میں ٹرین اور پک اپ ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا ٹرک مقامی مزدوروں کو لے کرجارہا تھا۔ تصادم کے نتیجے میں ٹرک میں سوار تمام 5 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب حادثے کے دوران ٹرین کی بوگی الٹ گئی،جس کے باعث اس میں سوار 10افراد زخمی ہوئے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹرک ڈرائیور کی جانب سے بے پرائی برتنے کی وجہ سے پیش آیا۔