ہنگری میں پولیس کا ہیلی کاپٹر جھیل میں گر کر تباہ

   

بڈا پیسٹ : ہنگری میں پولیس کا ہیلی کاپٹر جھیل میں گر کر تباہ ہوگیا جبکہ اس میں سوار 2 افراد معمولی زخمی ہوئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر کے عملہ کے 2 ارکان کو جائے حادثہ کے قریب موجود ایک کشتی کے ذریعہ پانی سے نکال لیا گیا، بعدازاں دونوں پائلٹوں کو ریسکیو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ائیر لیفٹ کردیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حادثے کی فی الحال کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔