نیویارک : امریکی ریاست ہوائی کی کاؤنٹی ماؤوی میں لگنے والی آگ کو امریکہ کی 100 سالہ تاریخ کی بدترین آتشزدگی قرار دیا جا رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہوائی میں بدترین آگ سے ہلاکتوں کی تعداد93 تک جاپہنچی ہے جبکہ جنگلات سے پھیلی آگ سے تباہ عمارتوں میں لاشیں تلاش کرنے کا کام جاری ہے جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق 2018 میں کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے 85 افراد ہلاک ہوئے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خوفناک آتشزدگی نے ماؤوی میں 2200 سے زیادہ عمارتیں اور ڈھائی ہزار ایکڑ اراضی پر سب کچھ جلاکر راکھ کردیاہے اور ساڑھے 5 ارب ڈالر نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہاہے۔