امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو اینویڈیا کمپنی کے اپنے شیئرس سے سی ای او جین سین ہوانگ کی بازماموری لگ بھگ 15 ملین ڈالر(تقریباً140 کروڑ روپئے) کا فائدہ ہوا ہوگا کیوں کہ اسٹاک مارکٹ میں اِس کمپنی کے شیئرس کی قیمت میں 31 فیصد کا زبردست اُچھال دیکھنے میں آیا ہے۔ 30 ستمبر تک ٹرمپ کے پاس اینویڈیاکے 3,70,000 شیئرس تھے۔ گزشتہ روز ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ اُنھوں نے اینویڈیاکے بورڈ کو ہوانگ کی واپسی کیلئے مطمئن کرلیا ہے۔