ہوا سے صاف و شفاف پانی کی تیاری و فروخت

,

   

منفرد اختراعی کارنامہ ، سکندرآباد اسٹیشن پر جنریٹر

حیدرآباد /13 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین ریلویز میں اپنی نوعیت کی پہلی کامیاب اختراعی مسائل کے طور پر ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 1 پر ایک کاونٹر قائم کیا ہے جہاں ’ ماحولیات دوست صاف و شفاف ‘ پینے کے پانی کا جنریٹر نصب کیا گیا ہے ۔ یہ جدید اختراعی ٹکنالوجی ’ میک اِن انڈیا ‘ نظریہ کے تحت مایتری اکواٹیک نے تیار کی ہے اور اس کا نام میگدوت رکھا گیا ہے ۔ اس طریقہ کار کے تحت صفائی اور استعمال کیلئے عام پانی کے بغیر مختلف سائنسی عمل کے ذریعہ بذات خود ہوا سے پانی جمع کیا جاتا تھا ۔ اس طریقہ کار کے تحت ہوا میں موجود پانی کے زرات فلٹریشن نظام میں جمع ہوتے ہیں اور یکجا ہونے کے بعد قابل استعمال ہوتا ہے ۔ یہ تجویز رکھی گئی ہے کہ یہ پانی 8 روپئے لیٹر معہ بوتل فروخت کیا جائے اور اگر مسافر اپنے برتن میں یہ پانی حاصل کرتے ہیں تو انہیں 5 روپئے فی لیٹر دیا جائے گا ۔ اس مقصد کیلئے وینڈنگ مشین بھی رکھے جارہے ہیں جن میں پانچ روپئے کا سکہ ڈال کر مسافرین اپنی بوتلوں میں ایک لیٹر پانی بھر سکتے ہیں ۔ سکندرآباد اسٹیشن پر نصب کردہ جنریٹر کاونٹر پر یوم 1000 لیٹر پانی تیار ہوگ