ہوم گارڈ کے جوانوں کو ڈیوٹی کے دوران مفت ناشتہ اور کھانا

   

بھوپال: مدھیہ پردیش میں اب ہوم گارڈ اور مدھیہ پردیش اسٹیٹ ڈیزاسٹر ایمرجنسی رسپانس فورس (ایس ڈی ای آر ایف) کے اہلکاروں کو ڈیوٹی کے دوران مفت ناشتہ اور کھانا ملے گا۔ریاست کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج بتایا کہ اب ہوم گارڈ اور ایس ڈی ای آر ایف کے جوانوں کو ریاست میں ڈیوٹی کے دوران مفت ناشتہ اور کھانا ملا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیے گئے اس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے بجٹ میں 25 لاکھ روپے کا التزام کیا جا رہا ہے ۔