ہومز۔17 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہونڈوراس کے صدر اورلانڈو ہیرنانڈس نے ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھی کورونا وائرس کی نئی قسم سے متاثر ہو چکے ہیں۔ وہ گزشتہ کئی روز سے بیمار تھے۔ دوسری جانب برازیل میں گزشتہ روز کورونا کے مریضوں کی ریکارڈ تعداد منظر عام پر آئی ہے اور اس طرح وہاں مریضوں کی مجموعی تعداد نو لاکھ تیئس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔