گروگرام: امتحانات کے سلسلہ میں آئی 24سالہ لڑکی کی اس کے قریبی رشتہ دار نے ہوٹل روم میں عصمت ریزی کردی۔پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی۔ متاثرہ لڑکی نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔متاثرہ لڑکی کا تعلق گروگرام سے بتایا جاتا ہے۔گروگرام پولیس پی آر او سبھاش بوکان نے بتایا کہ عصمت ریزی کی شکایت مہندر گڑھ پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی تھی۔ بعدازاں یہ شکایت گروگرام ویمن پولیس منتقل کیا گیا۔لڑکی کے بیان کے بعد پولیس تحقیقات سے جڑگئی ہے۔“
پولیس نے بتایا کہ لڑکی نے اپنی شکایت میں بتایا کہ وہ امتحانات کے سلسلہ میں گروگرام گئی تھی۔وہ یہاں ایک ہوٹل میں مقیم تھی۔ اس دوران اس کے ساتھ اس کا رشتہ دار بھی تھا جو گروگرام کا ہی ساکن تھا۔ایک رات جب وہ سورہی تھی تو وہ شخص اس کی زبردستی عصمت ریزی کیا۔ بعد ازاں کسی نہ کہنے کی دھمکی بھی دی۔“ باکوبن نے بتایا کہ کئی دن تک وہ اس بارے میں کسی سے بات نہیں کی۔ کچھ دن بعد وہ اپنے گھر والوں کو اس با ت کا اطلاع دی۔“ پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔