وبائی مرض سے مسافروں کی آمد و رفت مسدود ، اشوک ہیمراج صدر ہوٹلس اینڈ ریسٹورنٹ اسوسی ایشن
حیدرآباد ۔ 18 ۔ مارچ : ( رتنا چوٹرانی ) : عالمی سطح پر وبائی مرض کورونا وائرس کے پھیل جانے سے ہوٹل اور ریسٹورنٹ کے علاوہ ٹراویل انڈسٹری بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔ یہ بات مسٹر اشوک ہیمراج صدر ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ اسوسی ایشن آف تلنگانہ اسٹیٹ نے بتائی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عالمی سطح پر وبائی مرض سے متاثرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے بعد ٹراویل ، ہاسپٹالیٹی کے علاوہ ایویشن صنعت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔ کیوں کہ متعدد ممالک نے ہوائی سفر پر پابندیاں عائد کیں ہیں جس کی وجہ سے ہوٹلیں ویرانی کا شکار ہوگئی ہیں ۔ بالخصوص ہندوستان گیر سطح کے علاوہ ریاست تلنگانہ میں اس صنعت کو پچاس فیصد سے زائد متاثر ہوئی ہیں ۔ ہوائی سفر پر حکومت کے احتیاطی مشوروں کے بعد متعدد افراد اور خاندانیں سفر کو ملتوی کردیا ہے جس کی وجہ سے ہوٹلوں میں بکنگ پر بہت برا اثر ہوا ہے ۔ قبل ازیں سیاحوں یا پھر مسافرین کے استفادہ کنندوں کا فیصد 80 تھا تاہم اب اس میں 30 فیصد کی گراوٹ درج کی جارہی ہے ۔ صدر ہوٹلس اینڈ ریسٹورنٹس اسوسی ایشن آف تلنگانہ اسٹیٹ نے کہا کہ موجودہ وبائی حالات کے مد نظر عوام باہر کی غذاؤں سے احتیاط برتنے کے باعث ہوٹلوں کے غذائی اشیاء کی فروختگی پر منفی اثر ہوا ہے تاہم انہوں نے اس بات کا بھی ادعا کیا کہ تمام ستارہ ہوٹلوں میں بہت ہی احتیاط کے ساتھ غذائی اشیاء تیار کی جارہی ہیں ۔ اشوک ہیمراج نے بتایا کہ ہوٹل انڈسٹریز کے ملازمین ہوٹل صنعت کے متاثر ہونے سے ملازمین متاثر نہیں ہوں گے ۔ مسٹر پردیپ دت نائب صدر اسوسی ایشن نے بتایا کہ بینکوٹ ہالس ، فوڈ انڈسٹری کا یہ حال ہے کہ گذشتہ یوم سے تجارت متاثر ہونے کی وجہ سے تاحال 15 تا 20 کروڑ روپیوں کا نقصان ہوا ہے ۔ مسٹر ایس وینکٹ ریڈی پریسیڈنٹ تلنگانہ اسٹیٹ ہوٹل اسوسی ایشن اور مسٹر جگدیش راؤ سکریٹری نے اس موقع پر بتایا کہ مذکورہ تجارت شدید نقصان کا شکار ہوگئی ہے ۔ تلنگانہ ریاست گیر سطح سے ریسٹورنٹ کو عوام کی آمد و رفت رہتی تھی اب وہ نہیں ہورہی ہے ۔ جس سے صنعت کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔۔