گرنیڈ رینس : ہیتی کے جنوب مغرب میں آنے والے طاقتور زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر1ہزار941 ہوگئی ہے۔ملک کے شہری تحفظ کے ادارے نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ 7.2 شدت کے زلزلے میں کم از کم 9ہزار900 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ایجنسی نے کہا ہے کہ ہم نے 1ہزار941 اموات درج کی ہیں، ان میں سے جنوب میں 1ہزار597 ، گرینڈ اینس میں 205 ، نیپس میں 137 اور شمال مغرب میں 2افراد ہلاک ہوئے ہیں۔زیادہ تر افراد جنوبی علاقے میں زخمی ہوئے جہاں 80 فیصد سے زیادہ اموات ہوئی تھیں۔یہ زلزلہ ملک میں اب تک آنے والے سب سے طاقتور زلزلوں میں سے ایک تھا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے اور اس کے ساتھ ہی مکانات اور عمارتیں تباہ ہوئی جس کے نتیجے میں جزیرے کا ہسپتال نیٹ ورک ٹوٹ گیا ہے۔شہری تحفظ کے ادارے کے مطابق 84ہزار سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا یا وہ تباہ ہوئے اور تقریبا 60ہزارسے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے شدید زلزلے کے بعد ہیٹی کے لیے عالمی ادارے کی مدد کا وعدہ کیا ہے۔