پورٹ اوپرنس : اپریل میں ہیتی میں 600 سے زائد افراد ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں دارالحکومت پورٹ او پرنس کے مختلف محلوں میں تشدد کے واقعات میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ملک میں امدادی فورس بھیجنے کی فوری ضرورت کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے، اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ صرف اپریل میں تشدد میں 600 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ہیتی میں سال کے آغاز سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 846 تک پہنچنے سے آگاہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اس عرصے کے دوران 395 افراد کو اغوا کیا گیا اور 395 افراد زخمی ہوئیہیں۔اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے اس بات پر زور دیا کہ ہایٹی میں حتمی اور فوری طور پر بین الاقوامی مداخلت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہایٹی میں تشدد کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔