ہیرا پھیری 3 میں سنجے دت بھی نظر آئیں گے

   

ممبئی ۔ وائرل ہونے والی تصاویر کے بعد فلم شائقین کے درمیان ’ہیرا پھیری 3‘ سے متعلق بہت بات ہو رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہیرا پھیری 3 میں سنجے دت بھی شامل ہوں گے، وہ جرائم پیشہ شخص کا کردار ادا کریں گے۔ ہیرا پھیری 3 کا آغاز پھر ہیرا پھیری کے آخری منظر سے ہوگا، یہاں سے کہانی شروع ہوگی اور تینوں مرکزی کرداروں اکشے کمار ، سنیل شیٹی اور پریش راویل کو اسلحہ اور مافیا کے بین الاقوامی نیٹ ورک میں دکھایا جائے گا۔ بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ پیرا پھیری 3 دراصل آنجہانی قلم کار نیرن وورا نے لکھی تھی۔ انہوں نے ہی ہیرا پھیری کے پچھلے دو پارٹس میں بھرپور حصہادا کیا تھا۔ نیرج کے تحریر کردہ پلاٹ میں موجودہ صورتحال سے مطابقت پیدا کرکے فلم میں ڈھالا گیا ہے۔ سنجے دت روی کشن کے دورکے بھائی کا کردار ادا کریں گے، روی کشن وہ شخص تھا جسے کئی دیگر کی طرح راجو، شام اور بابو راؤ نے پھر ہیرا پھیری میں بیوقوف بنا کر پیسے اینٹھے تھے۔