حیدرآباد یکم / فروری (سیاست نیوز ) کوکٹ پلی پولیس نے ہیرا گولڈ گروپ کی منیجنگ ڈائرکٹر نوہیرا شیخ کو 5 دن کی پولیس تحویل میں لے لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایل بی نگر کورٹ کے سیشن جج نے نوہیرا شیخ کو پانچ دن کی پولیس تحویل میں دینے کے احکامات جاری کئے ۔ جس کے بعد کوکٹ پلی پولیس نے ہیرالڈ گولڈ کے ایم ڈی کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ آندھراپردیش کی سی آئی ڈی پولیس نے دھوکہ دہی کے ایک مقدمہ میں گرفتار کرتے ہوئے چتور کی ایک عدالت میں پیش کیا تھا