وزیراعظم مودی کی جاپانی ہم منصب سے ملاقات‘ باہمی امور پر بات چیت
ہیروشیما: وزیر اعظم نریندر مودی نے جاپان میں 77 سال قبل ایٹم بم حملہ کا شکار ہوئے ہیروشیما شہر میں آج امن اور عدم تشدد کے پیامبر مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی اور جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا سے دو طرفہ ملاقات کی جس میں دوطرفہ خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کیلئے نئے اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس سال وزیر اعظم فومیو کشیدا کے دورۂ ہندوستان کے بعد سال 2023 میں ان کی دوسری میٹنگ ہے ۔وزیر اعظم نے ہیروشیما، جاپان میں مہاتما گاندھی کے نیم قد مجسمے کی رونمائی کی۔19 سے 21 مئی تک ہونے والے جی-7 سربراہ اجلاس سے متعلق وزیر اعظم کے دورۂ جاپان کے دوران مہاتما گاندھی کا نیم قد مجسمہ ہندوستان اور جاپان کے درمیان دوستی اور خیرسگالی کی علامت کے طور پر حکومت ہند کے ذریعہ ہیروشیما شہر کو بطور تحفہ پیش کیا گیا ہے -اس کے علاوہ وزیر اعظم نے ہیروشیما میں بودھی پودا لگانے کے لیے وزیر اعظم کشیدا کا شکریہ ادا کیا، جو انہیں مارچ 2023 میں وزیر اعظم مودی کے ذریعہ بطور تحفہ دیا گیا تھا۔دونوں قائدین نے اپنی متعلقہ جی 20 اور جی 7 صدارتوں کے تحت مختلف کوششوں کے لیے تال میل کے طریقہ کار پر اظہار خیال کیا۔ وزیر اعظم نے گلوبل ساؤتھ کے خدشات اور ترجیحات کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر اعظم نے اجلاس میں زنخوں کے حقوق کے مسئلہ کو اٹھایا۔