لوگ پریشانی کے شکار،کورونا وباء کی وجہ سے ہاسپٹلوں میں ہیلتھ انشورنس والوں کو بھاری دقتوں کا سامنا
نئی دہلی ۔ کورونا وبا کی وجہ سے اسپتالوں میں جہاں ہیلتھ انشورینس والوں کو علاج میں بھاری دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے وہیں صحت بیمہ کمپنیوں نے پریمیم میں اچانک ڈھائی سو سے تین سو فیصد تک اضافہ کردیا ہے جس سے متوسط طبقے کے کنبوں کے سامنے بڑا چیلنج پیدا ہوگیا ہے ۔کئی برسوں سے یونائیٹڈ انڈیا انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ ہیلتھ انشورنس لینے والے کچھ لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال پریمیم میں کہیں زیادہ اضافہ کیا ہے ۔ اس سے ان پر بوجھ بڑھ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی نے 50 ہزار ، 1لاکھ اور ڈیڑھ لاکھ روپے کا ہیلتھ انشورنس ختم کردیا ہے اور اب ہر صارف کیلئے کم سے کم 2 لاکھ روپے کا بیمہ لازمی ہوگا جو ایک سال کیلئے موزوں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ صحت انشورنس کمپنی نے اپنی نئی اسکیم کے تحت متعدد تبدیلیاں کرکے انشورنس کو پیچیدہ کردیا ہے ۔ پہلے صحت انشورنس کیلئے پریمیم کی رقم سب کے لئے یکساں تھی ، لیکن اس سال کے بعد سے ، بڑھتی عمر کے حساب سے ، پریمیم کی رقم میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس کے علاوہ پہلے شوہر ، بیوی کے علاوہ بوڑھے والدین اور دو بچوں کو بھی شامل کئے جانے کا التزام تھا،لیکن والدین کو بھی اس سے خارج کردیا گیا ہے ۔ اب ، بوڑھے والدین کیلئے ، علیحدہ صحت انشورنس لینا ہوگا جو بہت مہنگا ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پرانا انشورنس ہولڈر ہونے کی وجہ سے ، انھوں نے مجبوری کے تحت بڑھے ہوئے پریمیم کی رقم جمع کرنی پڑی۔ کورونا وبا کے دوران ، کمپنی نے صارفین سے بھاری رقم وصول کرنے کیلئے پریمیم کی رقم عمر کے حساب سے بڑھائی ، جو سراسر غیر اخلاقی ہے۔ کمپنی کو اس پر غور کرنا چاہئے تاکہ صارفین کو راحت مل سکے ۔یونائٹیڈ انڈیا انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے عہدیدار ، پنکج لامبا نے بتایا کہ گذشتہ سال تک صارفین کو سنڈیکیٹ بینک کے تت سنڈ آروگیا یوجنا کے تحت ہیلتھ انشورنس دیا جارہا تھا لیکن اس بینک کے کینرا بینک میں انضمام کے بعد ہی یہ اسکیم خود ہی ختم ہوگئی ، لیکن صارفین کو انشورنس سہولت جاری رکھنے کیلئے پہلے سے جاری منصوبے میں شامل کیاگیا ہے ۔ پریمیم کی رقم میں کسی طرح کا اضافہ نہیں کیا گیا ہے ، لیکن جس اسکیم کے تحت لوگوں کو انفرادی صحت انشورنس دیا جارہا ہے ، اس پریمیم کی رقم پہلے ہی طے کی جاچکی ہے ۔ پالیسی میں تبدیلی کی وجہ سے ، صارفین کیلئے پریمیم کی رقم میں اضافہ ہوا ہے ۔
یوگا کورونا سے پیدا تناؤکو دور کرنے میں کارگر: اقوام متحدہ
نئی دہلی۔ اقوام متحدہ نے آج کہا کہ کووڈ۔ 19 کے سبب طرز زندگی میں آئی تبدیلی کی وجہ سے پیدا شدہ تناؤ کو دور کرنے میں یوگا مکمل طور پر کارگر ہے۔ یوگا ہندوستان میں شروع ہوا ایک جسمانی، ذہنی اور روحانی طریقہ کار کار ہے جسے مختلف طور پر دنیا کے مختلف ممالک میں اپنایا گیا ہے۔یوگ سنسکرت زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے جوڑنا یا اتحاد۔ یہ جسم اور شعور کو باہم مربوط کرنے کی علامت ہے۔ عالمی صحت تنظیم نے بھی لاک ڈاؤن میںیوگا کرنے کی صلاح دی تھی۔