حیدرآباد ۔ 3 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : ہیلفا اسکول ہیلت پروگرام کے تحت تلنگانہ ، آندھرا پردیش ، ٹاملناڈو ، کرناٹک ، مہاراشٹرا سے ہندوستان میں 18 ماہ سے زیادہ پری کووڈ 3 تا 18 سال عمر کے بچوں کی ہیلت اسکریننگ کے لیے 64,615 والدین رجوع ہوئے اس دوران تفصیلی صحت کے مطالعہ میں انکشاف ہوا کہ 17 فیصد بچے BP کے مسائل سے دوچار تھے ۔ بچوں میں بلند فشار خون کی وجہ سے صحت کے مسئلے بڑھ رہے ہیں ۔ چنانچہ بچوں کو سال میں تین مرتبہ بلڈ پریشر کی جانچ ضروری ہے ۔ آلودگی کے بڑھنے اور سانس کی ورزش کی کمی ، دھویں کی وجہ سے بچوں کا نظام تنفس شدید متاثر ہورہا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق 8 فیصد لڑکیوں اور 9 فیصد لڑکوں کی جانچ میں پتہ چلا کہ ان میں بلڈپریشر بڑھا ہوا ہے ۔ یہ ایک توجہ طلب اور ضروری امر ہے کہ صحت مند ماحول بچوں کے لیے فراہم کیا جائے ۔۔