یاہو کی ہندوستان میں نیوز ویب سائٹس بند

,

   

نئی دہلی: یاہو نے ہندوستان میں اپنی خبروں کی ویب سائٹس بند کردی ہیں کیونکہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے قوانین کی وجہ سے میڈیا کمپنیوں کی غیر ملکی ملکیت محدود ہوتی ہے جو ہندوستان میں ڈیجیٹل مواد کو چلاتے اور شائع کرتے ہیں۔اس میں یاہو نیوز ، یاہو کرکٹ ، فینانس ، انٹرٹینمنٹ اور میکرزانڈیا شامل ہیں۔ہندوستان میں صارفین کیلئے یاہو ای میل اور سرچ سروسز متاثر نہیں ہوں گی۔