یحییٰ سنوار کی تقرری سے غزہ مذاکرات پرہمارا موقف تبدیل نہیں ہوا: امریکہ

   

واشنگٹن: حماس کی جانب سے تحریک کے سربراہ کے طور پر یحییٰ سنوار کی تقرری کے اعلان کے بعد وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے مذاکرات اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق امریکہ کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سنوار کی تقرری سے مذاکرات کے حوالے سے ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سنوار ایک فیصلہ ساز کے طور پر جنگ بندی کے معاہدے کو قبول کرے اور قیدیوں کو رہا کرے۔ انہوں نے کہا سنوار صرف ایک دہشت گرد ہے جس کے ہاتھ معصوم لوگوں، جن میں سے کچھ امریکی ہیں، کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔مزید برآں جان کربی نے وضاحت کی کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدہ اس لیے قبول نہیں کیا گیا ؛کیونکہ کسی بھی فریق نے اس پر دستخط نہیں کیے تھے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ دونوں فریقوں کو اس معاملے پر کسی نتیجے پر پہنچنے کے لیے حتمی کام کرنے کی ضرورت ہے۔