یدی یورپا اور امت شاہ اب اس بات کے لائق نہیں رہے کہ وہ اپنے عہدے پر فائز رہے: سدارمیا

,

   

کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور کرناٹک کانگریس کے بہت بڑے لیڈر سدارمیا نے کہا ہے کہ وہ لوگ اراکین اسمبلی کی خرید وفروخت کر کے ہندوستان کے آئین کی خلاف ورزی کرتے ہیں، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ اور مرکزی وزیر داخلہ دونوں ائین ہند پر حلف کھا کر اسی کے خلاف کام کر رہے ہیں، اب انکو ائینی عہدوں پر باقی رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

وہی جے ڈی ایس سربراہ اور کرناٹک کے اور ایک سابق وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے کہا ہے کہ بھاجپا نے اپنے اقتدار اور اپنے اقتدار دونوں کا غلط استعمال کیا ہے۔ اور یہ لوگ کیا کر رہے ہیں سب کے سامنے ہیں، اور فیصلہ عوام کی عدالت میں ہے، اب عوام انصاف کرے گی۔

واضح رہے کہ کمار سوامی کرناٹک کے دو بار وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں مگر انہوں نے دونوں پر پوری میعاد پوری نہیں کی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے سازش کے ساتھ انکی حکومت کو گرایا تھا۔