٭ چیف منسٹر کرناٹک یدی یورپا کے قافلہ کو سیاہ جھنڈیاں دکھانے کی مبینہ کوشش کرنے پر تروننتاپورم میں کیرالا اسٹوڈنٹس یونین کے 20کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ۔ یہ کارکن سی اے اے کے خلاف احتجاج کے دوران دو افراد کی ہلاکت کی رپورٹنگ کے موقع پر منگلورو میں کیرالا کے صحافیوں کو حراست میں لینے کے خلاف احتجاج کررہے تھے ۔