یرغمالیوں کی تعداد 250 ، ہم اسرائیلیزمینی حملے سے خوفزدہ نہیں: القسام

   

غزہ: حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والی کسی بھی فوجی قوت سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ اس کا اشارہ اسرائیلی فوج کی ممکنہ زمینی کارروائی کی طرف تھا جس کی اسرائیلی فوج کئی روز سے تیاری کر رہی ہے۔القسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کے دوران 22 قیدیوں کی ہلاکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے قیدیوں کی تعداد 200 سے 250 کے درمیان ہے۔ القسام بریگیڈز نے کہا کہ اس کے پاس مختلف ملکوں کے قیدی ہیں اور ان کے ساتھ مہمانوں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ جب حالات اجازت دیں گے تو وہ انہیں رہا کر دیں گے۔القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ “قابض اسرائیل کی طرف سے ہمارے لوگوں کے خلاف زمینی جارحیت شروع کرنے کی دھمکی ہمیں خوفزدہ نہیں کرے گی اور ہم اس کیلئے تیار ہیں۔
“انہوں نے مزید کہا کہ”ہم دشمن سے کہتے ہیں کہ آپ کا ہمارے علاقوں میں داخلہ ایک نیا موقع ہوگا کہ آپ ہمارے خلاف جو کچھ کررہے ہیں اس کیلئے آپ کو سخت جوابدہ ٹھہرایا جائے۔”