یشودا ہاسپٹلس میں معمر خاتون کا خاطر خواہ علاج

   

حیدرآباد :۔ یشودا ہاسپٹلس پر ڈاکٹر ہری کرشن گونوگنٹلہ ، سنئیر پلمانولوجسٹ کی زیر صدارت ڈاکٹرس کی ٹیم نے
ECMO
( ایکسٹرا کارپوریل ممبر ین آکسیجنائزیشن تھراپی ) علاج کے ذریعہ 58 سالہ خاتون کو ایک نئی زندگی دی ہے جو کوویڈ 19 کے
ARDS
کے شدید ثانوی مرض سے متاثر تھیں ۔ محترمہ بھارتی متوطن کورٹلہ ، جگتیال ڈسٹرکٹ نے اپنی علاج کا واقعہ بتائے ہوئے اعتراف کیا کہ ذیابیطس کی کو ۔ ماریڈ بیماری کی وجہ سے یشودا ہاسپٹلس کے آئی سی یو میں 16 ستمبر کو شریک ہوئیں ۔ یشودا ہاسپٹلس ، سکندرآباد میں ڈاکٹر جی ہری کشن کی ٹیم نے ان کا کامیاب علاج کیا ۔۔