سرکاری تمام کام اب آن لائن کے ذریعہ ، کلکٹر
یلاریڈی : سرکاری تمام کاج اب آن لائن کے ذریعہ ہی انجام دیئے جائیں گے کہہ کر ضلع کلکٹر مسٹر شرت نے کہا ۔ انہوں نے یلاریڈی مستقر پر آر ڈی او آفس میں ای ۔ آفس کا افتتاح کرتے ہوئے مزید کہا کہ کورونا وباء شدید طور پر پھیلنے کی صورتحال میں ای ۔ آفس پر ای ۔ فائنل مینجمنٹ کے ذریعہ ڈیجیٹل سیوا کیلئے ای ۔ آفس کا آغاز کیا گیا ۔ عوام کو کم وقتوں میں خدمات انجام دیتے ہوئے اس سے متعلقہ مسائل کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جاسکتا ہے اور مسائل کس سطح تک حل کیلئے رسائی کریں ہیں معلوم کیا جاسکتا ہے ۔ ای آُس مینجمنٹ کاموں کے ذریعہ ڈیجیٹل خدمات سے عوام تمام کو استفادہ کرنے کا مشورہ دیا ۔ یہاں سے بناء کاغذ کےPaper- Less خدمات کا آغاز ہوگا ۔تمام محکمہ جات کے عہدیدار متعلقہ فائیلس کی تفصیلات آن لائن میں درج کریں گے جس سے سرکاری کام کاج میں غیر معمولی درج کریں گے جس سے سرکاری کام کام میں غیر معمولی تیزی آئے گی اور مسائل کم وقتوں میں حل ہونے کی امید ہے ۔ سرکاری کاموں کو جلد مکمل کرنے کی یہ ای ۔ آفس کی کوشش ایک طرح سے خوش آئند بات ہے جس سے عوام کا وقت زیادہ ضائع نہ ہوگا ۔ اس موقع پر اڈیشنل کلکٹر مسٹر وینکٹیش ، اسسٹنٹ کلکٹر ہیمنت کیشو پاٹل ، تحصیلدار سرینواس راؤ وار دوسرے موجود تھے ۔