یلاریڈی۔ مستقر پر ماسک نہ لگانے والوں پر مقامی پولیس عہدیداروں نے جرمانہ عائد کرتے ہوئے لاپرواہی کرنے والے افراد کو سخت انتباہ دیا۔ مستقر کے امبیڈکر چوراستہ پر ڈی ایس پی مسٹر ششانک ریڈی نے اپنے عملہ کے ساتھ خصوصی تنقیح کے دوران ماسک نہ لگانے اور ہیلمٹ نہ پہننے والے 12 افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان پر 4300 جرمانہ عائد کیا۔ ڈی ایس پی نے عوام کو بغیر ماسک کے گھروں سے باہر نہ آنے کا مشورہ دیا۔ کورونا کی دوسری لہر کو معمولی نہ سمجھنے کی صلاح دی۔ اس موقع پر سب انسپکٹر مدھو سدن اور دوسرے موجود تھے۔ منڈل تاڑوائی مستقر پر سب انسپکٹر نے عوام کو کورونا وباء سے متعلق شعور دلاتے ہوئے ہجوم میں بغیر ماسک کے نہ جانے اور بلا وجہ گھروں سے باہر نہ آنے خود کی حفاظت خود کرنے کو کہا ۔ ہر فرد کو انہوں نے گشت کرتے ہوئے ماسک لگانے کی صلاح دی۔ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے احکام دیئے ورنہ جرمانہ عائد کرنے کا انتباہ دیا اور کچھ لوگوں میں انہوں نے ماسک بھی تقسیم کئے۔ جس قدر عوام حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے احتیاط کو ہتھیار بنائیں گے حالات قابو میں رہ سکتے ہیں ورنہ لاپرواہی ایک عظیج مصیبت بھی بن سکتی ہے۔ جس پر سنجیدگی سے غور کرنے عوام پابندیوں پر عمل کرتے ہوئے وباء سے متعلق ہدایات پر عمل کریں تاکہ کورونا کی دوسری لہر کو کمزور کرسکیں ورنہ کثرت سے اس کا شکار ہوں گے تو اس کو قابو میں کیا جانا محال ہوجائے گا اور عوام کو غیر معمولی مشکلات سے بھی گذرنا پڑسکتا ہے۔