یلاریڈی کے فوجی محمد شاد اللہ نے 18 ہزار فٹ لداخ کی چوٹی تک رسائی کی

   

یلاریڈی /21 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی منڈل کے اناساگر علاقہ سے تعلق رکھنے والا محمد شاد اللہ ہندوستانی فوج میں خدمات انجام دینے آج جموں کشمیر کے علاقہ لداخ میں 18 ہزار فٹ اونچی بلند چوٹی پر پہونچ کر منڈل کا نام روشن کیا ۔ لداخ کی اس چوٹی پر 38 ڈگری موسم ہونے کے باوجود بلند حوصلہ کا مظاہرہ کرنے پر علاقہ کی عوام نے دل خوش کرنے کا اظہار کرکے مبارکباد دی ۔ واضح رہے کہ فوجی شاد اللہ نے 18 ہزار فٹ بلند چوٹی پر پہونچکر اناساگر نام کا پلے کارڈ بتاکر علاقہ کی عوام کی خوشیوں کو دوبالا کردیا ۔