یلاریڈی /11 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آخری رسومات میں شرکت کیلئے جاتے ہوئے حادثہ کا شکار ہونے والے مختلف افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق منڈل لنگم پیٹ کے موتھا علاقہ سے تعلق رکھنے والا پنیا کی آخری رسومات شریک ہونے کی غرض سے منڈل گندھاری کے سیتائی پلی علاقہ سے کچھ لوگ ٹرالی آٹو میں سوار ہوکر نکلے ۔ راستہ میں آٹو کا ٹائر پھٹ جانے سے آٹو پلٹ کر گر گیا ۔ جس سے اس میں سوار چندو ، شیاملا ، لکشموا ، لکشمی ، موگلا ، شیاملا ، سریش ، شٹکر ،منجولا ، بھیداوا ، کاشی رام ، وٹھووا اور کچھ افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ تمام زخمیوں کو 108 ایمبولنس کے ذریعہ سرکاری دواخانہ کاماریڈی کو منتقل کیا گیا جن میں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔
٭٭منڈل لنگم پیٹ کے مساتپور علاقہ کے موڑ پر مکئی کا لوڈ لیجارہی لاری پلٹ کر گر گئی ۔ اورنگ آباد سے کاماریڈی کی طرف جارہی یہ لاری حادثہ کا شکار ہونے سے گر پڑی اس طرح منڈل لنگم پیٹ کی طرف سے یلاریڈی کو آرہی چاول کی لاری منگارم علاقہ میںپلٹ جانے سے گر گئی ۔ اسی طرح ایک ہی دن میں لنگم پیٹ میں دو لاریاں پلٹ کر گرنے کا عجیب واقعہ پیش آیا۔
٭٭ باپ کے جائیداد تقسیم نہ کرنے سے مایوس بیٹے کی خودکشی کرنے کا واقعہ منڈل لنگم پیٹ کے موتھا علاقہ میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق لنگم پیٹ کے موتھا علاقہ میں 37 سالہ پنٹیا اپنے باپ کی جانب سے زرعی کھیت میں سے جائیداد کا حصہ الگ نہ کرنے اور تقسیم نہ کرنے پر اکثر جھگڑا ہوا کرتا تھا۔ جس سے بیٹا پنٹیا دلبرداشتہ و مایوس ہوکر کیڑے مارنے والی زہریلی دوا پی کر اقدام خودکشی کرنے پر افراد خاندان والوں نے اسے فوری دواخانہ منتقل کیا جہاں علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکا ۔ متوفی کو بیوی اور دو بچے ہیں ۔ سب انسپکٹر سدھاکر نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔