حوثی باغیوں کیخلاف نبردآزما ئی کا سلسلہ جاری، سعودی عسکری اتحاد
ریاض ۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عسکری اتحاد نے وعدہ کیا ہے کہ وہ رواں ہفتے یمن میں کیے گئے اْس عسکری حملے کی تحقیقات کرے گا، جس میں اقوام متحدہ کے مطابق سترہ شہری مارے گئے تھے۔ عالمی ادارے کے مطابق رواں ماہ یمن میں واقع بازاروں پر تین حملے کیے گئے، جن کے نتیجے میں متعدد شہری ہلاک ہوئے۔ سعودی عسکری اتحاد گزشتہ پانچ برسوں سے یمن میں فعال حوثی باغیوں کے خلاف نبرد آزما ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ان شیعہ باغیوں کو ایران کی حمایت حاصل ہے تاہم تہران ان الزامات کو مسترد کرتا ہے۔ سعودی عسکری اتحاد کی یمن میں کارروائیوں کی وجہ سے اسے عالمی سطح پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔