یمن میں حوثی اجلاس میں شریک افراد کی مکمل شناخت کا عمل جاری

   

تل ابیب: 31 اگست (یواین آئی) اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ یمن میں حوثی قیادت کے اجلاس کو نشانہ بنایا گیا ہے اور یہ تصدیق کی جا رہی ہے کہ آیا وہاں موجود اعلیٰ کمانڈر بھی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔ فوج کے ترجمان نے کہا کہ کارروائی خفیہ معلومات ملنے کے چند گھنٹوں بعد انجام دی گئی، جس میں انتہائی درستگی سے حوثی قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اجلاس میں شریک افراد کی مکمل شناخت کا عمل جاری ہے ۔ العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد کئی حوثی رہنما صعدہ اور عمران کی طرف فرار ہو گئے ۔اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ یمن میں حوثی قیادت کے اجلاس کو نشانہ بنایا گیا ہے اور یہ تصدیق کی جا رہی ہے کہ آیا وہاں موجود اعلیٰ کمانڈر بھی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔ فوج کے ترجمان نے کہا کہ کارروائی خفیہ معلومات ملنے کے چند گھنٹوں بعد انجام دی گئی، جس میں انتہائی درستگی سے حوثی قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اجلاس میں شریک افراد کی مکمل شناخت کا عمل جاری ہے ۔