عدن، 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے شمالی صوبہ سعدہ میں حوثی باغیوں نے بڑے پیمانے پر حملہ کیا، جس کے سبب منگل کو سعودی عرب کی حمایت والی یمن فوج کے تقریبا 25 فوجی ہلاک ہوگئے ۔ایک فوجی افسر نے نام خفیہ رکھنے کی شرط پر کہا‘‘حوثی باغیوں نے صوبہ سعدہ کے مشرقی علاقے قطف میں فوجی جمعیتپر گھات لگا کرحملہ کیا جس میں 25 فوجی ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے ۔حوثی باغیوں نے کئی فوجیوں کو قیدی بھی بنا لیا ہے ’’۔ سعدہ کے گورنر ہادی تارشن نے اس واقعہ کی تصدیق کی اور کہا کہ قطف کے نزدیک گزشتہ تین دنوں سے حوثی باغیوں اور فوجیوں کے درمیان جھڑپیں جاری تھیں۔