یمن پر تازہ امریکی فضائی حملوں میں کم از کم 3ہلاک

   

صنعاء: یمن کے دارالحکومت صنعاء، اس کے مضافاتی علاقوں اور دیگر صوبوں میں ہفتے کی رات تازہ امریکی فضائی حملوں میں کم از کم تین لوگوں کی موت ہوگئی اور چار دیگر زخمی ہو گئے ۔ٹیلی ویژن کے مطابق، امریکی فوج نے صنعاء اور اس کے مغربی مضافات پر 21 فضائی حملے کیے ، جس میں شمالی صنعاء کے النہضہ محلے میں دو لوگوں کی موت ہوگئی اور دو زخمی ہوئے ۔ایک تیسرا شخص جنوبی صنعاء میں صفیہ محلے کے قبرستان میں زخمی ہوا۔حوثی ٹیلی ویژن نے بتایا کہ صنعاء کے مغربی مضافات میں واقع ضلع بنی مطر میں، فضائی حملوں میں ایک شخص کی موت ہوگئی اور دوسرا زخمی ہوا۔رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ہلاک ہونے والے عام شہری تھے یا حوثیوں کے کارکن تھے ۔